حیدرآباد۔12جون (اعتماد نیوز) آج منعقدہ بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں
تلنگانہ کے اسمبلی اجلاس کو 70دن تک ایک سال میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
چنانچہ اس اجلاس میں کانگریس ارکان اسمبلی کی جانب سے اضافہ کی سفارش پیش
کی گئی ۔ نئی ریاست ‘ نئے مسائل اور اسکے حل کے لئے زیادہ دن تک اجلاس
چلانے کی پیشکش کے بعد چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے ضرورت پڑنے پر 70دن
تک اجلاس چلانے کو نا گزیر قرار دیا۔ اس اجلاس میں مجلس اتحاد المسلمین کے
فلور لیڈر جناب احمد پاشاہ قادری نے بھی شرکت کی۔اسکے علاوہ ریاستی گورنر
ای ایس ایل نرسمہن کے خطاب پر دو دن تک تحریک تشکر کے مباحث چلانے کا فیصلہ
بھی کیا گیا۔